کوہاٹ :دو گروپوں میں فائرنگ ، 4 افراد قتل ، 2 زخمی

کوہاٹ :دو گروپوں میں فائرنگ ، 4 افراد قتل ، 2 زخمی

لاچی بازار میں فائرنگ سے حسن ، ظاہر ،غفور اور معمور نے دم توڑ دیا زخمی ہونیوالے اعجاز اور حماد کی حالت تشویشناک ،ہسپتال منتقل کردیا

پشاور (اے پی پی)کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے بازار میں جمعرات کو پولیس سٹیشن کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد قتل اور دو زخمی ہو گئے ۔مقتولین میں حسن ، ظاہرزمان، غفور اور معمور جبکہ زخمیوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں