عالمی ومقامی مارکیٹ میں کمی، سونا 23سو روپے تولہ سستا

عالمی ومقامی مارکیٹ میں کمی، سونا 23سو روپے تولہ سستا

فی تولہ قیمت 4لاکھ 42ہزار162روپے ہوگئی، چاندی کی قیمت مستحکم رہی ڈالر کی قیمت خرید 280.27روپے رہی، 280.47روپے پر فروخت ہوا

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جس سے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کے لیے مارکیٹ میں ہلچل دیکھنے میں آئی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے پر بند ہوا، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 972 روپے گر کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں استحکام کی وجہ سے مقامی مارکیٹ پر بھی اثر پڑا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 198 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا، اس کے ساتھ ہی مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 6 ہزار 72 روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت خرید 280.27 روپے رہی، جبکہ 280.47 روپے پر فروخت کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں