7ماہ:628 نئی کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری،چین سرفہرست

7ماہ:628 نئی کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری،چین سرفہرست

ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترک کمپنیوں کی بھی رجسٹریشن

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت رجحان جاری ہے جس سے ملکی معیشت میں اعتماد کے فروغ کا عندیہ مل رہا ہے ،سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ملک میں 618 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جس کی مالیت 1ارب 10کروڑ روپے ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین سے ہوئی، جو مجموعی سرمایہ کاری کا67 فیصد حصہ بنتی ہے ، اس کے علاوہ ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنی رجسٹریشن کروائی۔ اسکے علاوہ دیگر ممالک کی بھی دلچسپی نمایاں رہی، جن میں یو اے ای، اسپین، امریکا، کینیڈا، جرمنی اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ایس ای سی پی حکام کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ نہ صرف معیشت میں استحکام کی علامت ہے ، بلکہ ملکی کاروباری ماحول کی بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ سرمایہ کاری نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں