ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی پاور پیکیج میں ترامیم کی تجویز پیش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے 3 سالہ پاور انکریمنٹل پیکیج میں ترامیم کی تجویز پیش کی۔۔۔
یہ پیکیج غیر فعال پیداواری صلاحیت کے استعمال اور معیشت کے اہم شعبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ،تاہم صنعتی نمائندگان نے متعدد خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ نیپرا نے بھی سوال اٹھایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے قبل پاور ڈویژن نے صنعتی صارفین جو پیکیج کے بنیادی فائدہ اٹھانے والے ہیں سے مشاورت کیوں نہیں کی۔