50فیصد جرمانے کی ادائیگی کے بغیر غیر مشروط اسٹے نہیں دیا جا سکتا،ٹربیونل
کراچی(بزنس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عائد کیے گئے جرمانے کے خلاف کنگڈم ویلی کی اپیل پر سماعت کے دوران کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل نے واضح کیا ہے کہ۔۔۔
پچاس فیصد جرمانے کی ادائیگی کے بغیر کسی بھی صورت غیر مشروط اسٹے نہیں دیا جا سکتا۔ کمیشن کے مطابق ٹربیونل نے کنگڈم ویلی کو ساڑھے سات کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگی کے بعد ہی اسٹے کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔ ٹربیونل کے مطابق بادی النظر میں کنگڈم ویلی کی جانب سے کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی سامنے آتی ہے ، اس لیے کمپنی کو فوری ریلیف فراہم نہیں کیا جاسکتا۔