ماری اورگلوباکور منرلز کامشترکہ معدنی ذخائر کی کھوج کافیصلہ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستانی کمپنیاں ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ اور گلوباکور منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ مشترکہ طور پر معدنی ذخائر کی کھوج کریں گی۔۔۔
اس حوالے سے تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر موصول ہو گئی ہیں ۔کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے دو ایکسپلوریشن لائسنس، ایل ای 322 اور ایل ای 323، جاری کر دیے ہیں۔