انجمن تاجران کا کم شرح سے فکس ٹیکس پالیسی کا مطالبہ

انجمن تاجران کا کم شرح سے فکس ٹیکس پالیسی کا مطالبہ

مہنگے یوٹیلیٹی بلز ،بھاری ٹیکسزکاروبار کی گروتھ میں رکاوٹ،اشرف بھٹی

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگے یوٹیلیٹی بلز اور بلند شرح کے ساتھ کئی طرح کے ٹیکسز کاروبار کی گروتھ میں رکاوٹ ہیں، عوام کی قوت خرید اس سطح پر نہیں ہے کہ وہ زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے مہنگی اشیاء کی خریداری کر سکیں، اس لئے کاروبار اوسط درجے پر چل رہے ہیں۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ چھوٹے تاجروں کے لئے تمام ٹیکسز ختم کر کے کم شرح کے ساتھ فکس ٹیکس کی پالیسی لائی جائے تاکہ ان کا بوجھ کم ہو سکے ۔ تاجر کمرشل کے نام پر یوٹیلیٹی بلز میں بھی کئی طرح کے ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں جبکہ براہ راست ٹیکسز کی وصولی الگ کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر اربوں روپے کے ٹیکسز کی ادائیگی کے ساتھ لاکھوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہیں اس لئے انہیں بھی ریلیف ملنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں