ایس ای سی پی کا رجسٹرڈ انٹرمیڈیریز کیساتھ مشاورتی سیشن
نئے تربیتی فریم ورک پر مشاورت،شفافیت اور گورننس بہتر بنانے پر زور
کراچی(بزنس رپورٹر)سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے کراچی میں رجسٹرڈ انٹرمیڈیریز کے ساتھ ایک مشاورتی سیشن منعقد کیا تاکہ رجسٹرڈ انٹرمیڈیریز کیلئے تجویز کردہ فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز کی رائے لی جا سکے ۔تجویز کردہ فریم ورک میں لازمی تربیتی تقاضے شامل کیے گئے ہیں جن کا مقصد رجسٹرڈ انٹرمیڈیریز کے تعمیل کے معیار کو بہتر بنانا اور ان کی عملی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے ۔ کمیشن اجلاس کے دوران شرکاء کو ایس ای سی پی کے فنانشل انسٹیٹیوشنز پورٹل تک وسیع رسائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جو کمپنی پروفائلز اوراہم کارپوریٹ ریکارڈز کی فوری اور کم لاگت ڈیجیٹل تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔یہ اقدام ایس ای سی پی کے وسیع ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کو آسان بنانے کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد کارکردگی، شفافیت اور اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کو بہتر بنانا ہے ۔