حیدر آباد:صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت پر تاجر رہنما کو تشویش
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈر اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے صوبہ سندھ بالخصوص حیدرآباد و دیگر صنعتی علاقوں میں۔۔۔۔۔
گیس کی شدید قلت، کم پریشر، اور بڑھتی ہوئی لوڈ مینجمنٹ کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور گھریلو زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا جنوری میں درجہ حرارت مزید کم ہونے سے گیس کی قلت عوام اور صنعتوں دونوں کے لیے ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر نے والی ہے۔