پھلوں کی برآمدات میں 22.64فیصد اضافہ

پھلوں کی برآمدات میں  22.64فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں سال نومبر کے دوران پھلوں کی برآمدات میں22.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 19.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2024 میں پھلوں کی برآمدات کی مالیت 15.9 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 3.6 ملین ڈالر یعنی 22.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں