جی ٹی آر ٹائر کا ڈیلرز کے اعزاز میں ڈرائیو ٹو ایکسیلنس ایوارڈز 2025 کا انعقاد

جی ٹی آر ٹائر کا ڈیلرز کے اعزاز میں ڈرائیو ٹو ایکسیلنس ایوارڈز 2025 کا انعقاد

کراچی(بزنس ڈیسک)جی ٹی آر ٹائر نے ڈرائیو ٹو ایکسیلنس ایوارڈز 2025 کی شاندار تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور کمپنی کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ڈیلرز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 15 دسمبر کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کے مختلف حصوں سے جی ٹی آر ٹائر مصنوعات کے سرکردہ ڈیلرز نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ان ڈیلرز کی خدمات کو سراہنا تھا جنہوں نے غیر معمولی لگن، مضبوط کاروباری کارکردگی، اور معیار و صارفین کی اطمینان پر مسلسل توجہ کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ جی ٹی آر ٹائر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین قلی خان نے برانڈ کی مارکیٹ میں مضبوط موجودگی اور صارفین کے اعتماد کے فروغ میں ڈیلرز کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے ڈیلرز کی کاوشوں کو کمپنی کی مسلسل ترقی اور کامیابی کا اہم سبب قرار دیا گیا۔ایوارڈز کی تقسیم کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں ایک پُروقار اور خوشگوار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں نیٹ ورکنگ اور صنعتی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ ملا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں