رواں مالی سال 21ہزار668نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن، ایس ای سی پی
اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کی بدولت پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے ۔۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج سے معیشت میں 30.7 ارب روپے کا پیڈ اپ کیپٹل شامل ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔