صنعتی بجلی نرخ پر کراس سبسڈی کا بوجھ ناقابل برداشت قرار

صنعتی بجلی نرخ پر کراس سبسڈی کا بوجھ ناقابل برداشت قرار

کراچی(بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے صنعتی بجلی کے نرخوں پر مسلسل کراس سبسڈی کے بوجھ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دے دیا اور کہا کہ۔۔۔

 یہ پالیسی صنعتوں کی بقا کو کمزور کر رہی ہے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ٹیرف پر فی یونٹ 4.5 سے 7 روپے تک کراس سبسڈی عائد ہے جس سے بجلی کی لاگت میں تقریباً 20 فیصد اضافی بوجھ شامل ہو جاتا ہے جبکہ صنعتیں اپنی اصل لاگت ہی مشکل سے برداشت کر پا رہی ہے اور یہ اضافی بوجھ کئی یونٹس کو بند کرنیکے قریب لے آیا ہے ۔ ایک بیان میں احمد عظیم علوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صنعتی بجلی کے نرخوں سے کراس سبسڈی ختم کی جائے ، موجودہ ناقص انکریمنٹل پیکج واپس لیا جائے اور مراعات کو شفاف اور معقول اصولوں پر دوبارہ ڈیزائن کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں