پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ، صنعتکاروں کی حکومت پر کڑی تنقید

پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ، صنعتکاروں کی حکومت پر کڑی تنقید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تاجر وصنعتکار برادری نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مقامی مارکیٹ تک منتقل کیا جائے۔۔۔

ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابر خان نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، تاہم ان ٹیکسز کے فوائد عوام فلاح و بہبود میں منتقل نہیں ہورہے ۔فباٹی کے سابق صدر سید رضا حسین نے کہا کہ جب بھی عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے ، حکومت کو اسی طرح عوام کو ریلیف دینا چاہیے جیسے وہ عالمی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نرخ بڑھا دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں