ٹیکس تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر

ٹیکس تجاویز جمع کرانے  کی آخری تاریخ مقرر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی آفس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجیب اے میمن نے بزنس کمیونٹی کو فنانس بل 27-2026 کیلئے ٹیکس تجاویز جمع کرانے کیلئے 30 جنوری کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔۔۔

ٹیکس پالیسی آفس ان تجاویز کو اولین ترجیح دے گا جو ڈیٹا کے تجزیے پر مبنی ہونگی۔بزنس اور ٹریڈ کمیونٹی کے نام لکھے گئے مراسلے میں ڈی جی ٹیکس پالیسی نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس تجاویز کے ساتھ معیاری دلائل اور مقدار پر مبنی تجزیہ بھی منسلک ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں