وزیراعظم کی لندن میں تاجروں عالمی ماہرین سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی لندن میں تاجروں عالمی ماہرین سے ملاقاتیں

شہبازشریف نے چارروزہ قیام کے دوران اپنامیڈیکل چیک اپ بھی کرایا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار )وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن میں چارروزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے  بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف جمعرات کو لندن پہنچے تھے ۔انہوں نے برطانیہ میں قیام کے دوران مصروفیات سے بھرپور دن گزارے ، اس دوران مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔وزیرِ اعظم نے قیام کے دوران میڈیکل چیک اپ کرایا، پاکستانی ہائی کمیشن میں تاجر برادری اور ڈیجیٹل کرنسی کے ماہرین کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر مملکت چودھری ارمغان سبحانی اور رکن پنجاب بار کونسل چودھری رضا سبحانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں