چھوٹے ٹیکس ریفنڈز 10دن میں ادا کیے جائینگے ،ظفر الحق حجازی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی ٹیکس محتسب ظفر الحق حجازی نے اعلان کیا ہے کہ چھوٹے ٹیکس ریفنڈز کی درخواستیں اب نئی پالیسی کے تحت 8 سے 10 دن کے اندر مکمل کی جائیں گی اور واجب الادا رقم وصول کنندگان کو ادا کی جائے گی۔۔۔
یہ نئی پالیسی ایف بی آر کے تحت ایف ٹی او کے ذریعے نافذ کی جائے گی۔ظفر حجازی نے راولپنڈی چیمبرمیں یقین دلایا کہ ٹیکس دہندگان کے حقوق کا مکمل تحفظ اور ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔