چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات رواں ہفتے شروع ہوگی

چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات رواں ہفتے شروع ہوگی

گوادر(این این آئی)گوادر نارتھ فری زون میں قائم چینی کمپنی ہانگینگ نے بالآخر عوامی جمہوریہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی )سے چین کو گدھے کا گوشت برآمد کرنے کا باضابطہ لائسنس حاصل کر لیا ہے۔۔۔

گوادر پرو کے مطابق لائسنسنگ کی تمام شرائط پوری ہونے کے بعد برآمدات رواں ہفتے سے شروع ہونے جا رہی ہیں۔ ہانگینگ کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ ان کیلئے انتہائی اطمینان کا باعث ہے کہ تمام معائنے کے معیار،سرٹیفکیشنز اور ضوابط کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ان کے مطابق ہر ماہ تقریباً 50 کنٹینرز پر مشتمل گدھے کے گوشت کی کھیپ پاکستان سے چین بھیجی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں