قومی شاہراہوں پر رائٹ آف ویز آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

 قومی شاہراہوں پر رائٹ آف ویز آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر کی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے اور ریونیو میں اضافے کے لیے رائٹ آف ویز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے تحت قومی شاہراہوں پر قائم ہوٹلز، پٹرول پمپس اور دیگر تجارتی مراکز سے این او سی فیس اور سالانہ کرا یہ اب نجی شعبہ وصول کریگا ۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیپرا رولز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ این ایچ اے نے نجی شعبے کو اس عمل میں شامل کرنے کے لیے قومی اخبارات میں اشتہارات شائع کرا دئیے ہیں ۔ منصوبے کے تحت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی ، وزیرآباد، حیدرآباد، لسبیلہ، بھکر، رحیم یار خان، بہاولپور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ڈی جی خان، بٹ خیلہ کے رائٹ آف ویزکو آؤٹ سورس کیا جا ئیگا ۔این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز میں پری کوالیفائیڈ فرموں کی فنانشل بڈز 25 فروری کو دن ساڑھے 11 بجے کھولی جائیں گی۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا اس عمل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں