اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،172ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،172ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا شکار رہی۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس5نفسیاتی حدوں سے ہاتھ دھوبیٹھا۔100 انڈیکس 3200 سے زائد پوائنٹس کم ہوکر یومیہ 1 لاکھ 80 ہزار 900 کی حد تک ٹریڈ ہوا ۔

شدید مندی کے سبب 58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے منافع میں مزید 1کھرب 72ارب سے زائدکم ہوگئے ۔ اسٹاک ٹریڈنگ کا آغاز تیزی سے ہوا تھا ،ایک موقع پر 1521 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 85ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن اسٹاک سرمایہ کاروں کے محتاط رویے سے 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد شدید مندی کا شکار رہا ،تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے جاری مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1789 پوائنٹس کی کمی سے 182340 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 27فیصد کم رہا ۔مجموعی طو رپر481 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 278 میں کمی اور 42 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں