ویزا اور ایچ بی ایل نے شی از نیکسٹ کی فاتحین کا اعلا ن کر دیا

ویزا اور ایچ بی ایل نے شی از نیکسٹ کی فاتحین کا اعلا ن کر دیا

کراچی (بزنس ڈیسک)ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈر ویزا(Visa)نے پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کے پریمیئربینک ایچ بی ایل کے ساتھ مل کر آج پرل کانٹی نینٹل میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں ایک موسٹ سسٹین ایبل بزنس سمیت پا کستان میں شی از نیکسٹ پروگرام کے 2026 ایڈیشن کی فاتحین کا اعلان کیا۔

جیتنے والی خواتین میں ایمان شفیق(EV Square)،انوشہ فاطمہ(Trashit) (سسٹینایبلٹی ایوارڈ)، فضا حسین(خاص فوڈز کچن)، ماریا صدیقی(چراغ ایجوکیشن ٹیکنالوجیز)اورمیشا بیگ(Goud)شامل ہیں۔پاکستان میں 3,500 درخواست دہندگان میں سے چنے گئے خواتین کی زیر ملکیت جیتنے والے پانچ انٹر پرائزز کو فی کس دس ہزار امریکی ڈالر،خاص طور سے تیار کردہ رہنمائی اورماہرانہ سرپرستی ملے گی تاکہ وہ اپنی کاروباری امنگوں کو پورا کر سکیں۔جیتنے والوں کو ورکشاپ لائبریری اور کمیونٹی آف انٹرپرینیورز جیسے ذرائع تک رسائی بھی ملے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کے خوابوں کو فروغ پذیر حقیقتوں میں بدل سکیں اورشی از نیکسٹ میں شامل ہوں۔جیتنے والے کاروبار تعلیم،گیمنگ،ویسٹ مینجمنٹ اور ہیلتھ کیئر سمیت وسیع سیکٹرز کی ایک رینج اور اس سے بھی آگے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

سینئر وائس پریذیڈنٹ اینڈ گروپ کنٹری منیجر، شمالی افریقہ، لیونٹ اور پاکستان، لیلیٰ سرہان نے کہا کہ یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم اس سال کے شی از نیکسٹ پروگرام کی جیتنے والی خواتین کے ساتھ خوشی منا رہے ہیں، ہم نے اس سال بھرپور دلچسپی دیکھی اور شی از نیکسٹ کیلئے 3,500 درخواستیں آئیں۔ہم نے ممتاز پاکستانی ماہرین کی گرانقدر سرپرستی اور انتہائی اہم مارکیٹ ایکسپوژر کو شامل کرنے کیلئے اپنی آفرنگ کو فنڈنگ سے آگے بڑھایا۔اس پروگرام کی قدر و قیمت عیاں ہے ۔ایچ بی ایل کے ہیڈ پراڈکٹس اینڈ پیمنٹس عامر کریشی نے کہا کہ ایچ بی ایل شفافیت،امنگ اور کاروباری سفر میں دکھائی جانے والی مستقل مزاجی پراس سال کے شی از نیکسٹ پروگرام کی کامیاب خواتین کو مبارک باد دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں