ڈالر کی قدر کم، تولہ سونا 2300 روپے مزید مہنگا

ڈالر کی قدر کم، تولہ سونا 2300 روپے مزید مہنگا

تولہ سونا 5 لاکھ 82 ہزار 562 ،دس گرام 4 لاکھ 53 ہزار156 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.66 پر بند ہوا،یادرہے کہ مقامی کرنسی منگل کو 279.67 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 82 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 972 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار156 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 735 روپے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں