اسٹاک ایکسچینج:مندی، 71فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی، 71فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

2537پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 180512پربند

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی امن و امان کی خراب صورتحال ، ریکوڈک منصوبے میں عالمی سرمایہ کاروں کا ازسر نو سکیورٹی جائزہ ، حکومتی قرضوں کا تاریخی سطح پر جانا، مایوس کن مالیاتی نتائج اور بھاری لیورج ادائیگیاں اسٹاک سرمایہ کاروں کو بڑا دھچکا پہنچا گئی۔ بدترین مندی کے سبب71 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے منافع میں 272ارب روپے کم ہوگئے ۔دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 1 لاکھ 81 ہزار، 1 لاکھ 80 ہزاراور1لاکھ79ہزار سے گر کر یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 78ہزار پوائنٹس تک ٹریڈ ہوا یعنی انڈیکس دوران ٹریڈنگ چار نفسیاتی حدیں گنوابیٹھا۔

اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2537.16پوائنٹس کی کمی سے 180512.65  پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم19 فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 87کروڑ 39لاکھ 96ہزار 235 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر485 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 342 میں کمی اور 50 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں