انفرااسٹرکچر سیس ٹیکس میں کمی بڑی کامیابی،ایس ایم تنویر

 انفرااسٹرکچر سیس ٹیکس میں کمی  بڑی کامیابی،ایس ایم تنویر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرستِ اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ وفاقی چیمبرنے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے انفرااسٹرکچر سیس ٹیکس میں 1.85 فیصد سے 0.85 فیصد تک کمی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ۔حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر سلیم میمن کی دعوت پر خطاب کے دوران ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی جلد ایک چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پیشہ ورانہ تحقیقی ٹیم کا تقرر کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں