کپاس کی گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے حوالے سے سیمینار
خانیوال(این این آئی)حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ضلع خانیوال کے زیرِ اہتمام کاشتکاروں کے لیے کپاس کی گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ملتان ڈویڑن ڈاکٹر رمضان عاصی ودیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر رمضان عاصی نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کو وقفے وقفے سے الٹ پلٹ اور عمودی حالت میں رکھا جائے۔