ہنرمند افرادی قوت پائیدار معاشی ترقی کا بنیادی ستون

ہنرمند افرادی قوت پائیدار معاشی ترقی کا بنیادی ستون

لاہور(اے پی پی)کوآرڈینیٹر برائے فیڈرل ٹیکس محتسب سیف الرحمان نے کہا ہے کہ اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت پائیدار معاشی ترقی کا بنیادی ستون ہے ۔

تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کارکن بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مہارتیں اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس حاصل کرتے ہیں تو وہ مقامی اور عالمی دونوں لیبر مارکیٹس میں زیادہ مسابقتی بن جاتے ہیں، اس سے نہ صرف بہتر ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ زیادہ تنخواہیں، بہتر کام کے حالات اور طویل مدتی کیریئر استحکام بھی ممکن ہوتا ہے ۔  ہنرمند افرادی قوت زیادہ پراعتماد، جدت پسند اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے مجموعی پیداواریت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے ۔ سیف الرحمان نے مزید کہا کہ اہل اور تربیت یافتہ کارکنان آپریشنل تاخیر اور نااہلی کو نمایاں حد تک کم کرتے ہیں، منصوبے بروقت مکمل، معیار برقرار اور غلطیوں سے بچا ؤممکن ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں