سولر پالیسی معاشی ترقی کیلئے معاون بنائی جائے ، میاں کاشف

 سولر پالیسی معاشی ترقی کیلئے معاون بنائی جائے ، میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ نئی سولر پالیسی پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اسے عوام دوست اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے معاون بنایا جائے ۔

 بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بڑھتے  بجلی کے نرخوں اور بجلی کی بندش سے متاثرہ صنعت، زراعت، گھریلو صارفین اورچھوٹے کاروباروںکیلئے شمسی توانائی ایک قابلِ اعتماد اور سستی متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 5 لاکھ 46 ہزار صارفین نے اپنی جمع پونجی لگا کر چھتوں پر سولر سسٹم نصب کئے ہیں تاکہ توانائی کے اخراجات کم کیے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی شرح میں اچانک تبدیلی یا اضافی ٹیکس عائد کرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی رفتار سست پڑ سکتی ہے ۔ میاں کاشف نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں مزید ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پالیسی کا تسلسل نہایت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں