اسٹاک ایکسچینج میں مندی، مزید 1303.52 پوائنٹس گرگئے

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، مزید 1303.52 پوائنٹس گرگئے

61.42 فیصد حصص کی قیمتیں گریں، سرمایہ کاروں کا 1.14 کھرب کانقصان 100 انڈیکس 1لاکھ 74ہزار پوائنٹس سطح سے نیچے ،میوچل فنڈ فروخت سبب

کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی معاشی دباؤ ، ملکی سطح پر امن و امان کے چیلنجز، بلو چپ کمپنیوں کے مایوس کن مالیاتی نتائج اور بھاری لیورج ادائیگیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مسلسل 8ویں ٹریڈنگ سیشن میں بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار کرگئی دوران ٹریڈنگ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 74ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی اور شدید مندی کے سبب 61.42 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جسکے باعث سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 14ارب 81 کروڑ 35لاکھ 65ہزار 910روپے ڈوب گئے کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا تھا جس سے ایک موقع پر 1677پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار اور 1لاکھ 76ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئی تھیں لیکن میوچل فنڈز کی مسلسل فروخت سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ایک موقع پر 2761پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس کی 1 لاکھ72ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1303.52 پوائنٹس کی کمی سے 173150.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 382.25 پوائنٹس کی کمی سے 52816.28 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 607.69 پوائنٹس کی کمی سے 104363.56پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1015.13 پوائنٹس کمی سے 245363.66پوائنٹس پر بند ہوا کاروباری حجم پیر کی نسبت 7.40فیصد کم رہا ۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 477 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 128 کمپنیوں کے بھاو میں اضافہ 293 کمپنیوں کے داموں میں کمی اور 56 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں