موبی لنک بینک کو 3.62 ارب روپے کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک موبی لنک بینک نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
2025 موبی لنک بینک کے لیے مستحکم مالیاتی سال ثابت ہوا۔ بینک کا منافع قبل از ٹیکس 3.62 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 217 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ، جبکہ مجموعی آمدن 33 فیصد بڑھ کر 89.5 ارب روپے ہو گئی۔ بینک کے ڈپازٹس 38 فیصد اضافے سے 214 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا، ‘‘ان اعداد و شمار کے پیچھے ایک بڑا مقصد کارفرما ہے، اور وہ یہ ہے کہ اُن لوگوں تک مالی سہولیات کی رسائی بڑھائی جائے جو اب تک ان سے پوری طرح مستفید نہیں ہو سکے۔