میرپور خاص:رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

میرپور خاص:رمضان آتے ہی پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء خصوصاً پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔۔

، مارکیٹ میں رمضان المبارک سے قبل کیلا 150 روپے میں دو درجن دستیاب تھا، اب 200 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے ، کینو کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو کر دی گئی، تربوز 150 روپے فی دانے سے بڑھا کر 500 روپے دانہ کردیا گیا، خربوزہ 50 روپے کلو سے بڑھا کر 200 روپے کلو امرود فی کلو 100 روپے سے بڑھا کر 250 اور 300 روپے کلو پر پہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں