ایس ای سی پی کی غیر ملکی کمپنیوں کے انخلا کی تردید
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے غیر ملکی کمپنیوں کے پاکستان سے بڑے پیمانے پر انخلا سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ۔۔۔
کمیشن کے اعداد و شمار کو بدنیتی پر مبنی انداز میں گمراہ کن طریقے سے پیش کیا گیا۔ایس ای سی پی کے مطابق 2022 سے 2025 کے دوران محض19غیر ملکی کمپنیاں بند ہوئیں جبکہ اسی عرصے میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئیں، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے ۔ کمیشن نے وضاحت کی کہ بعض رپورٹس میں 125کمپنیوں کے بند ہونے کا حوالہ دیا گیا حالانکہ یہ تعداد 1977 سے اب تک بند ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ہے ، نہ کہ حالیہ برسوں کی۔ aیس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ یا سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے اعداد و شمار نہ صرف سرمایہ کاروں کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ملکی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔کمیشن نے میڈیا اور تجزیہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ مستند ڈیٹا کا درست تناظر میں استعمال یقینی بنائیں۔