کم جونگ دوبارہ شمالی کورین حکمران پارٹی کے سربراہ منتخب
سول(اے ایف پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو پارٹی کانگریس میں ورکرس پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پردوبارہ منتخب کر لیا گیا ۔۔۔
یہ فیصلہ اتوار کو کانگریس کے چوتھے دن کیا گیا۔پیانگ یانگ میں پانچ سال بعد ہونے والی کانگریس میں پارٹی کے اعلیٰ عہدے داروں اور فوجی افسروں نے کم کو وفاداری کا یقین دلایا۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ کم نے قومی دفاع کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہوئے ایٹمی افواج کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے قابل بنایا ہے ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کو ورکرس پارٹی کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے چین اور شمالی کوریا کے تعلقات میں نیا باب شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔