میکسیکو :ڈرگ لارڈ کی ہلاکت، جھڑپیں،25 نیشنل گارڈ ہلاک

میکسیکو :ڈرگ لارڈ کی ہلاکت، جھڑپیں،25 نیشنل گارڈ ہلاک

20 ریاستوں میں سڑکیں بند،سینکڑوں گاڑیاں اور کاروباری مراکز نذر آتش سکولز بند ،ٹرانسپورٹ معطل،شہری گھروں میں محصور،10ہزار فوجی تعینات

جالیسکو(اے ایف پی)میکسیکو میں انتہائی مطلوب ڈرگ لارڈ نیمیسو ایل مینچو اوسگیرا کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں جھڑپیں،25 نیشنل گارڈ سمیت متعددافراد ہلاک ہو گئے ، پرتشدد واقعات پر قابو پانے کیلئے 10 ہزار فوجی تعینات کر دئیے گئے ۔ فوج کےمطابق جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ کو ریاست جالیسکو کے قصبے تاپالپا میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی کیا گیا ،جس کے بعد وہ میکسیکو سٹی منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ان کی موت کے بعد کارٹیل ارکان نے 20 ریاستوں میں سڑکیں بند کر دیں ، گاڑیوں اور کاروباری مراکز کو نذر آتش کیا۔ جھڑپوں میں کم از کم 25 نیشنل گارڈ اہلکار اور متعدد دیگر افراد ہلاک ہوئے ۔ جالیسکو میں سکولز بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے ،شہری خوف کے باعث گھروں میں محصور ہیں۔ حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے مزید فوجی دستے بھی روانہ کر دئیے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں