جڑانوالہ:وکلا کی ہلڑ بازی، ہسپتال میں ڈاکٹروں پر تشدد ، روڈ بلاک
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئے وکلا نے مبینہ طور پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی بندکردی ، مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔
امیر افضل نارو ایڈووکیٹ اپنے ساتھی زین ایڈووکیٹ کے ساتھ ہسپتال گئے ، جہاں لیٹ ٹوکن ملنے پر انہوں نے سٹاف اور ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹرز کو دھمکیاں دیں اور تشدد کیا، جبکہ مشینری اور سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے وکلا کی اس حرکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کا روڈ بلاک کیا، جس سے مریض اور لواحقین اندر محصور ہو گئے ۔ ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین کی مدعیت میں پولیس نے وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔