وینزویلا کا امریکا سے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ
جنیوا(اے ایف پی) وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل نے یو این ہیومن رائٹس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوری میں امریکی فوجی آپریشن میں گرفتار ہونے والے صدر نکولس مادورو اور۔۔۔
ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مادور و اور فلورس کا امریکا میں زیر حراست ہونا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ، ان کی فوری رہائی ضروری ہے ۔ امریکا نے مادورو کو جنوری کے اوائل میں ایک فوجی کارروائی میں گرفتار کیا تھا، جس پر کئی عالمی رہنماؤں اور ممالک نے تنقید کی تھی۔