اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنی کی لسٹنگ، اہم شخصیات کی شرکت
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں مزید ایک نئی کمپنی کی لسٹنگ کے موقع پر گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایکس کے سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سرمایہ منڈی پر اعتماد کا مظہر ہے اور یہ امر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نجی شعبہ ایکوٹی مارکیٹ کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے ۔فرخ ایچ سبزواری نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جنوری کے دوران مارکیٹ اپنی بلند ترین سطح سے کچھ نیچے آئی، تاہم مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ نے ماضی قریب میں ملکی معیشت کی بہترین عکاسی کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں رد و بدل اور ملک کی سیاسی صورتحال جیسے عوامل مارکیٹ کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سرمایہ کار ان اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں جسکے باعث اتار چڑھاؤ ایک فطری عمل ہے ۔