ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 3ہزار روپے مہنگا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں پیر کوڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں دالر ایک پیسے کی کمی سے 279.55 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.56 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزارروپے کے اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 94 روپے ہوگئی۔