بینک اسلامی نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی

بینک اسلامی نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی

کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی نے اپنی ایپ’’ ایک‘‘ کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کیلئے دستیاب تمام ٹچ پوائنٹس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی ہے ،

اس طرح اب تمام مسافروں سمیت دیگر افراد ائرپورٹ کے ماحول میں نقد رقم کے بغیر تمام اقسام کی لین دین کر سکتے ہیں۔ائرپورٹ کے تمام تاجروں کو بھی آن بورڈ لیا گیا اور اہم مقامات پر کیو آر کوڈ کی تنصیب بھی مکمل کی گئی۔ اس طرح تمام مسافر اور ائرپورٹ پر موجود دیگر افراد تمام کاؤنٹرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور سروس پوائنٹس پر محفوظ، بلا رکاوٹ اور شریعہ سے ہم آہنگ ڈیجیٹل ادائیگیاں کر سکیں گے ۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یہ سہولت اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ قواعد وضوابط اور فریم ورک کے مطابق ہے ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک کے ذریعے سہولتوں کی فراہمی کے اس اقدام کا آغاز ایک تقریب میں کیا گیا جس میں بینک اسلامی ایک،اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ اور اسٹیٹ بینک کے افسران نے شرکت کی۔ ایک کے چیف آفیسراشفاق احمد نے کہا کہ ایک کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کی یہ فراہمی روزمرہ کے لین دین کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی عملی تعمیر کے حوالے سے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں