سیمنٹ کی برآمدات میں 9.91فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پہلے سات ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 206.72ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.91فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 188.091ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا ۔ جنوری میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 33.55ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا۔