دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی کو طاقت کی حکمرانی نے پیچھے دھکیل دیا:اقوام متحدہ

دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی کو طاقت کی  حکمرانی نے پیچھے دھکیل دیا:اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر مکمل حملہ کیا جا رہا ہے اور قانون کی حکمرانی کو طاقت کی حکمرانی نے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔۔۔

جنیوا میں یو این ہیومن رائٹس کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ چھپ کر نہیں بلکہ کھلے عام ہو رہا ہے اور اکثر وہی قیادت کر رہی ہے جو سب سے زیادہ طاقتور ہے ۔ گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں