پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔
اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 2.670ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.65فیصدزیادہ ہے ۔ پہلے 7ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو396.023ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔