سری لنکا : ایسٹر بم دھماکوں کے الزام میں سابق انٹیلی جنس چیف گرفتار

 سری لنکا : ایسٹر بم دھماکوں کے الزام میں سابق انٹیلی جنس چیف گرفتار

کولمبو (اے ایف پی)سری لنکا کے تحقیقاتی اداروں نے بدھ کے روز ملک کے سابق انٹیلی جنس چیف کو 2019 کے ایسٹر اتوار کے بم دھماکوں کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔۔

 ان حملوں میں 279 افراد ہلاک ہوئے جن میں 45 غیر ملکی بھی شامل تھے ۔پولیس کے مطابق ریٹائرڈ میجر جنرل سُرش سلی کو صبح کے وقت دارالحکومت کولمبو کے نواحی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ انہیں ایسٹر اتوار کے حملوں کی سازش کرنے اور معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔افسر نے مزید کہا کہ وہ حملوں میں ملوث افراد سے رابطے میں رہے ہیں، حتیٰ کہ حالیہ عرصے میں بھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں