سری لنکا کی پاکستان کو کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل(ر) فریڈ سینویراتھنے نے کہا ہے کہ۔۔۔
سری لنکا اور پاکستان کی دیرینہ دوستی اعتماد، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون پر مبنی ہیں، پاکستانی سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل اور ملبوسات، الیکٹرانکس، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی اور آئی ٹی سے وابستہ خدمات، سیاحت، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ۔سری لنکن ہائی کمشنر نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کرسٹی روبن اور منسٹر کونسلر مسز سنکپلی کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر کا دورہ کیا اور دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔