افغانستان سے کئی سالوں سے دہشتگردی کو ایکسپورٹ کیا جارہا ہے ،اشرف بھٹی

افغانستان سے کئی سالوں سے دہشتگردی کو ایکسپورٹ کیا جارہا ہے ،اشرف بھٹی

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افغانستان سے کئی سالوں سے۔۔

 دہشتگردی کو ایکسپورٹ کیا جارہا ہے جو اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے ، پاکستان کی بہادر افواج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور سرحدی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت اور دراندازی کے خلاف بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس نے اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں