امریکا میں منعقدہ تجارتی نمائش کیلئے درخواستیں طلب
اسلام آباد۔ (اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکا میں 17 سے 19 جون تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ڈبلیو ایچ ایکس میامی میں شرکت کیلئے 10 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹڈاپ کے مطابق نمائش میامی میں 17 سے 19 جون تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی ٹیکسٹائل، آلات جراحی ،سافٹ وئیر سلوشن ، لیبارٹری اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرسکیں گے۔