پاکستان 250 ملین سے زائد لوگوں کی متحرک مارکیٹ ،ہنگری سفیر

پاکستان 250 ملین سے زائد لوگوں کی متحرک مارکیٹ ،ہنگری سفیر

اسلام آباد (اے پی پی)ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولٹن ورگا نے کہا ہے کہ ہنگری اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد چیمبرمیں خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم تقریباً 100 ملین ڈالر ہے جو مزید ترقی کے قوی امکانات کی نشاندہی کرتا ہے ۔ پاکستان میں ہنگری کی بڑی اقتصادی موجودگی ہنگری کی آئل اینڈ گیس کمپنی ایم او ایل گروپ کے ذریعے ہے ۔انہوں نے پاکستان کو 250 ملین سے زائد لوگوں کی ایک بڑی اور متحرک مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگری کا سفارت خانہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان کاروباری رابطوں میں سہولت فراہم کرنے پر خوش ہوگا۔سفیر نے شرکا کو بتایا کہ آئندہ ماہ شیڈولڈ ای یوپاکستان بزنس فورم اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اور موقع فراہم کریگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں