غذائی تحفظ کیلئے ڈیجیٹل فارمنگ ناگزیر ہے ،شاہد عمران

 غذائی تحفظ کیلئے ڈیجیٹل فارمنگ ناگزیر ہے ،شاہد عمران

لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ۔۔۔

موجودہ عالمی حالات اور امریکا، اسرائیل ر ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں ڈیجیٹل فارمنگ انتہائی ضروری ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں چوہدری محمد آصف ارائیں کی قیادت میں ساہیوال کے ترقی پسند کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہد عمران نے کہا کہ دنیا بھر میں زرعی معیشتیں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہیں جبکہ ترقی پذیر معیشتوں کے لیے پرانے طریقہ کاشت کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں