کاٹن مارکیٹ میں روئی کا بھاؤ مستحکم، کاروباری حجم کم رہا
کراچی(این این آئی)کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا گو کہ کاروباری حجم نسبتاً کم رہا۔ دن بدن روئی کا اسٹاک کم ہوتا جارہا ہے ۔
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 28 فروری تک ملک میں روئی کی پیداوار کے حتمی اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق اس سال روئی کی مجموعی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 56 لاکھ 7 ہزار 433 گانٹھیں رہیں۔سندھ میں روئی کی پیداوار 29 لاکھ 50 ہزار گانٹھوں کی ہوئی جبکہ پنجاب میں 27 لاکھ 50 ہزار گانٹھوں کی رہی، اس طرح اس سال بھی سندھ روئی کی پیداوار میں پنجاب سے تجاوز کرگیا۔ علاوہ ازیں خطے میں ایران جنگ کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت شدید خدشات سے دوچار ہے ۔سندھ و پنجاب میں کوالٹی اور پیمنٹ کنڈیشن کے حساب سے روئی کا بھاؤ فی من 15500 تا 16500 روپے رہا ہے ۔کاٹن ایکسچینج کے بلڈنگ کے تنازعہ کی وجہ انتہائی اہمیت کا حامل ڈیلی کاٹن اسپاٹ ریٹ گزشتہ 3 ماہ سے جاری نہیں کیا گیا۔