برآمد پر سیس ٹیکس منصوبہ،کارپٹ مینو فیکچررز کو تشویش

برآمد پر سیس ٹیکس منصوبہ،کارپٹ مینو فیکچررز کو تشویش

لاہور(آئی این پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے برآمدات اور درآمدات پر 0.90 فیصد سیس ٹیکس عائد کرنے کیلئے مجوزہ قانون سازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قائمہ کمیٹی کی سطح پر جائزے کے مرحلے میں ہی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

چیئرمین میاں عتیق الرحمن ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مجوزہ قانون سازی جس کے تحت پیداوار، تیار شدہ اور استعمال ہونے والی اشیا ء پر بھی 0.90 فیصد سیس عائد ہو گا جبکہ درآمد شدہ اور برآمد شدہ سامان یا پنجاب کی حدود سے گزرنے والی مصنوعات بھی اس کے دائرے میں شامل ہوں گی انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہوگا ۔ اگر یہ بل منظور ہوا تو برآمدی شعبہ موجودہ بحران میں مزید گراوٹ کا شکار ہو جائے گا، اس لئے پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس بل کو فوری طور پر واپس لیں تاکہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت سمیت دیگر برآمدی شعبے اس اضافی دبا ؤ کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں