ایران جنگ، معاشی ہنگامی منصوبہ تیار کیاجائے ،افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ۔۔۔
امریکا،اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری جامع معاشی ہنگامی منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو اپنے معاشی وسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینا چاہیے تاکہ ممکنہ جنگی اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطی میں عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت کو برآمدات، ترسیلاتِ زر اور توانائی کی درآمدات کے حوالے سے شدید دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 17 فیصد جبکہ ایل این جی کی قیمتوں میں68 فیصد اضافہ ہو چکا جس سے پاکستان کے درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمت میں ہر10 ڈالر اضافے سے پاکستان کو سالانہ تقریبا 1.5 سے 2 ارب ڈالر اضافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔